20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے فیصل آباد میں مختلف علمائے کرام
سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ
مدینہ اور کتاب مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت
تحفے میں پیش کی۔علمائے کرام کے نام یہ ہیں:شیخ الحدیث والتفسیر مفتی نذیر احمد سیالوی صاحب (جامعہ
محمدیہ معینیہ ڈڈی والا)، مولانا محمد مرتضیٰ قادری صاحب (امام وخطیب
جامع مسجد جلال الدین ومدرس جامعہ نورالاسلام)، مولانا محمد
سعد نوری صاحب (مدرس دارالعلوم قادریہ نعیمیہ حویلی لکھا) ، مولانا محمد قاسم نقشبندی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد تاجدار مدینہ وکلاکالونی)۔ (رپورٹ:عمر فاروق مدنی،
رکن زون مجلس رابطہ بالعلماء)