دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء  کے تحت گزشتہ دنوں پنڈی اسلام آباد زون کے رکن ِزون اور سابق رکن ریجن نے مولاناحافظ محمد بلال نعیمی صاحب (خطیب جامع مسجدودارالعلوم نعیمیہ رضویہ گولڑہ موڑ اسلام آباد) سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئےفیضانِ مدینہ اسلام آباد میں طلبہ کے ساتھ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پیش کیا جبکہ حیدر آباد کابینہ کے ہفتہ وار اجتماع میں ادارہ نورالقران کے طلبہ کا مدنی حلقہ لگایا گیاجس میں ان کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔