دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ کے
تحت پنجاب کے شہر لاہور کی داتا دربار
مارکیٹ میں مکتبۃالمدینہ العربیہ کا افتتاح ہوچکا ہے جس میں بیروت کی
کُتب مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ کے
تحت پنجاب کے شہر لاہور کی داتا دربار مارکیٹ میں مکتبۃالمدینہ العربیہ کا افتتاح
ہوا جس کی افتتاحی تقریب میں لاہور کے جید
علما و مفتیانِ کرام (مفتی محمد
صدیق ہزاروی، مفتی تنویر صاحب، مفتی عرفان اللہ اشرفی، مفتی ضمیر مرتضائی، مفتی
انعام اللہ اشرفی، مولانا رمضان سیالوی، مفتی نور المصطفیٰ، علامہ زوار حسین
نعیمی، مولانا انس رضا عطاری اور دیگر علما و مشائخ )، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور مختلف ادارے کی شخصیات
نے شرکت فرمائی۔
اس موقع پر استاذالحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری
مدنی صاحب نے مکتبۃالمدینہ العربیہ کے حوالے سے مہمانوں کو معلومات فراہم کیں جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے علمائے کرام کو مکتبہ کا وزٹ
کروایا اور میڈیا سے گفتگو فرمائی۔اس موقع پر استاذ العلماءمفتی محمد صدیق ہزاروی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ و دیگر علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی خدمات
کو سراہتے ہوئے اپنے اپنے تاثرات بھی دیئے
۔