دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے فیصل آباد جھنگ بازار کے جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان کا وزٹ کی  جہاں دارالافتاء اہلسنّت کے مفتی محمد رحمت اللہ رضوی صاحب اور جامعہ کے مدرس مولانا عبدالشکور رضوی صاحب سے ملاقات کی۔ ذمّہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن ذمّہ دار نے دارالعلوم حنفیہ جلالیہ علی المرتضی کے مہتمم مفتی سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی صاحب سے ملاقات کی۔ریجن ذمّہ دار نے  انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شعبان المعظم1441ھ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے علم التوقیت کورس میں طلبائے کرام کو شرکت کروانے کی دعوت دی۔ 


14 دسمبر 2019ء کو دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء اور مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کےذمّہ دار اسلامی بھائی نے  کراچی کے علاقے گلشن معمار کے مدرسۃ المدینہ فیضان محمدی کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے رکنِ کابینہ مجلس رابطہ بالعلماء ،ناظم اور مدرسین سے ملاقاتیں کیں ۔ملاقات کے بعد مدنی مشورہ ہوا جس میں معمار کابینہ کی تین رکنِ مجلس، جامعات اور مدارس پر تقرری کے حوالے سے کلام ہوا ۔شرکا نے تقرری کے حوالے سے بھر پور تعاون کرنےکا اظہار کیا۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نے گلشن معمار کی مرکزی جامع مسجد ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے امام و خطیب ، نائب امام اور مدرس سے ملاقات کی۔ ذمّہ داراسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

اسی طرح ذمّہ دار اسلامی بھائی نے فقیرآباد کی مرکزی جامع مسجد المصطفیٰ کے امام و خطیب مولانا عظمت قادری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات اور مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ذمّہ دارنے انہیں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ”فیضانِ نماز“ تحفے میں پیش کی۔ مولانا صاحب نے ویڈیو میں دعوت اسلامی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے حوالے سے تاثرات بھی پیش کئے۔


پچھلے دنوں ملتان ریجن ذمہ دارنےمفتی غلام رسول فیضی صاحب( مہتمم جامعہ مفتاح العلوم شاکر ٹاؤن ڈیرہ غازی خان)سے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔ذمہ دارنے انہیں کتاب”فتاویٰ اہلسنت“ اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت پچھلے دنوں ملتان ریجن ذمہ دار نے مولانا سعید احمد سعیدی صاحب (مہتمم جامعہ گلزار مدینہ ڈیرہ غازی خان)اور مفتی محمد آفاق چشتی صاحب (مدرس جامعہ گلزار مدینہ ڈیرہ غازی خان) سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے تحت شعبان المعظم میں ہونے والے دس روزہ کورس میں اپنے جامعہ کے طلبائے کرام کو شرکت کروانے کی ترغیب دلائی اور انہیں کتاب” فتاویٰ اہلسنت“ ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس جہاں دنیا بھر میں دینِ اسلام کی ترویج اور اصلاحِ امت کے عظیم جذبے کے تحت کاربند ہیں وہاں ایک مجلس رابطہ بالعلماء بھی ہےجو علماء اہل سنت سے ملاقات کرنے، دینی امور میں مشاورت کرنےاور انہیں دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کی خدمات سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ اسی سلسلے میں پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےمولانا عمران علی شاہ صاحب اور مولانا نذیر جیلانی صاحب سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف کاموں کی معلومات فراہم کیں۔


پچھلے دنوں حیدر آباد کے جامعہ رکن الاسلام کے شیخ الحدیث مفتی محمد عمر خلجی قادری صاحب کی والدہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ٹنڈو آدم میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ نورالحسن جیلانی صاحب نے پڑھایا۔ نماز جنازہ  میں مجلس رابطہ بالعلماء حیدر آباد کے زون اور کابینہ سطح کےذمّہ داران نے شرکت کی اور مفتی صاحب سے تعزیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عاشق مدنی، زون ذمّہ دار مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت  اسلامی بھائیوں نےگزشتہ دنوں گکھڑ شہر وزیر آباد کابینہ میں پیر اجمل قادری صاحب (بانی تحریک اصلاحِ معاشرہ)سے ملاقات کی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے فیضانِ مدینہ جلد آنے کی نیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر پیر اجمل قادری صاحب نے دعوتِ اسلامی کے لئے اپنے نیک خیالات کا اظہار بھی فرمایا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت اسلامی بھائیوں نے جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان جھنگ بازار فیصل آباد میں حاضری دی اور مولانا عطاء المصطفیٰ بہادر(مدرس و ناظم تعلیمات جامعہ رضویہ) اور مفتی عبدالقدیر سعیدی صاحب(سینئر مدرس جامعہ رضویہ) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز وزٹ کرنے کی دعوت اور انہیں کتاب ”مختصر فتاویٰ اہلسنت “ تحفے میں دی اور ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پیش کیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت اسلامی بھائیوں نےفیصل آباد میں مولانا محمد حامد سرفراز رضوی صاحب( مہتمم جامعہ غوثیہ رشد الایمان ڈجکوٹ فیصل آباد) سے ملاقات کا شرف حاصل کیا اور ان کو امیر ِاہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز کتب ”فیضان نماز“ اور ”فیضان سنت“ تحفے میں پیش کی۔مولانا صاحب نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی درازیِ عمر اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے دعا فرمائی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت اسلامی بھائیوں نے جناب مولانا زاہد رضا قادری صاحب (امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ جڑانوالہ) سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں مدنی مرکز جڑانوالہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ آخر میں دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔ 


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت اسلامی بھائیوں نے سمندری میں مفتی محمد سعید رضوی صاحب(مہتمم دارالعلوم قادریہ سمندری) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مد نی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں” ماہنامہ فیضان ِمدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔