20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے رکنِ کابینہ اسلام آباد نے جامعہ جنیدیہ غفوریہ
اسلام آباد کے مہتمم مفتی محمد فاروق خان قادری صاحب اور مدرس مفتی فضل الرحمٰن
قادری صاحب سے ملاقات کی۔ رکنِ کابینہ نے
انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااورمختصر فتاویٰ اہلِ
سنّت اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں
پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔