20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مجلس
رابطہ بالعلماء ملتان کےریجن ذمّہ دار اور رکنِ کابینہ نے D.Gخان
کی بستی مانہ ہمدانی میں واقع جامعہ حافظ احمد یار خان کے صدر مولانا طارق حسین
صاحب اورجامعہ کے مدرس مولانا ملازم حسین سعیدی صاحب سے ملاقات کی۔ ذمّہ داران نے
انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
شعبان المعظم1441ھ کو ہونے والے علم التوقیت کورس میں طلبائے کرام کو شرکت کروانے کا ذہن دیا جس پر علمائے کرام نےکورس
میں طلبہ کی شرکت کو یقینی بنانے کی نیت کی اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو
خوب سراہا۔