14
دسمبر 2019ء کو دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء اور مجلس معاونت برائے اسلامی
بہنیں کےذمّہ دار اسلامی بھائی نے کراچی
کے علاقے گلشن معمار کے مدرسۃ المدینہ
فیضان محمدی کا وزٹ کیا جہاں انہوں
نے رکنِ کابینہ مجلس رابطہ بالعلماء ،ناظم اور مدرسین سے ملاقاتیں
کیں ۔ملاقات کے بعد مدنی مشورہ ہوا جس
میں معمار کابینہ کی تین رکنِ مجلس، جامعات
اور مدارس پر تقرری کے حوالے سے کلام ہوا
۔شرکا نے تقرری کے حوالے سے بھر پور تعاون
کرنےکا اظہار کیا۔ذمّہ دار اسلامی بھائی نے گلشن معمار کی مرکزی جامع مسجد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے امام و خطیب ، نائب امام اور مدرس سے ملاقات کی۔
ذمّہ داراسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے
ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
اسی
طرح ذمّہ دار اسلامی بھائی نے فقیرآباد کی
مرکزی جامع مسجد المصطفیٰ کے امام و خطیب مولانا عظمت قادری صاحب سے ملاقات کی اور
انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات اور
مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ذمّہ دارنے انہیں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ”فیضانِ نماز“ تحفے میں پیش
کی۔ مولانا صاحب نے ویڈیو میں دعوت اسلامی
اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے حوالے سے تاثرات
بھی پیش کئے۔