23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کی مختلف مجالس جہاں دنیا بھر میں دینِ اسلام کی ترویج اور اصلاحِ امت کے
عظیم جذبے کے تحت کاربند ہیں وہاں ایک مجلس رابطہ بالعلماء بھی ہےجو علماء اہل سنت سے ملاقات
کرنے، دینی امور میں مشاورت کرنےاور انہیں دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کی خدمات سے متعلق معلومات فراہم کرنے میں
مصروفِ عمل ہے۔ اسی سلسلے میں پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےمولانا عمران
علی شاہ صاحب اور مولانا نذیر جیلانی صاحب سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے مختلف کاموں کی معلومات فراہم کیں۔