دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت زون ذمّہ دار ملتان نے جامعہ اسلامیہ عربیہ
انوار العلوم کے مہتمم استاذ الاساتذہ مولانا سید
محمد ارشدسعید کاظمی شاہ صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف
پیش کیا۔مولانا صاحب نے دعوت اسلامی اور
بانی دعوت اسلامی کو دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:
محمد عمار عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء)
مولانا
عبد العلیم جلالی صاحب (مہتمم ادارہ صراط المستقیم ملتان) کی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں آمد ہوئی ۔ نگران مجلس، فیصل آباد اور ملتان کے ریجن ذمّہ دار اور رحیم یار خان اور ملتان زون
ذمّہ داران نے ان کو خوش آمدید کہااور فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرواتے ہوئے مختلف شعبہ
جات کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔(رپورٹ:
محمد عمار عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءکے ذمّہ داران نے مختلف جگہوں میں علمائے
کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مختلف تحائف
پیش کئے۔چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں: مفتی احمد میاں برکاتی صاحب ٭مفتی حماد میاں
برکاتی صاحب ٭مفتی عظمت علی شاہ صاحب ٭مفتی عمر خلجی قادری صاحب ٭مفتی نور الحسن
قلندرانی صاحب ٭مفتی غلام رسول قاسمی صاحب ٭مفتی نعمت اللہ
نقشبندی صاحب ٭مولانا حافظ اکبر اختر القادری صاحب ٭مولانا عبد الوہاب قادری صاحب٭مولانا
نذیر جیلانی٭مولانا عبد الوہاب نقشبندی صاحب
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے ملکہ ہانس کی جامع مسجد سید وارث
علی شاہ کے امام مولانامحمد افتخار قادری صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف
پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور
مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت تحفے میں پیش کیا۔
دعوت
اسلام کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ریجن فیصل آباد کے ذمّہ دار نے دارالعلوم اشرف
المدارس اوکاڑہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مفتی احمد یار خان اوکاڑوی اشرفی صاحب سے
ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور
مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت تحفے میں پیش کی۔علاو ہ ازیں ریجن ذمّہ دار نے جامعہ اشرف
المدارس اوکاڑہ کےمہتمم حضرت علامہ مفتی محمد غلام علی اوکاڑوی اشرفی رحمۃ اللہ علیہ کے
مزار شریف پر حاضری بھی دی۔
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ کے
دارالعلوم غوثیہ میں حاضری دی جہاں انہوں نے جامعہ کے مدرس صاحبزادہ زاہد نوری
صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کتاب ”مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ“ اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں
پیش کیا۔
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے ضلع پاکپتن ملکہ ہانس میں مولانا
محمد بختیار احمد چشتی صاحب (استاد گورنمنٹ ہائی سکول)سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کتاب ”مختصر فتاوٰی اہلِ سنّت“ اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ
بالعلماء کے ذمہ داران نے مفتی محمد اختر القادری صاحب (امام و خطیب جامع مسجد چشتیاں صابریاں عارف والا) سے ملاقات کی اور انہیں خدماتِ دعوتِ اسلامی سے
متعلق معلومات فراہم کیں۔ دورانِ ملاقات مختلف امور پر خیالات کا تبادلہ بھی ہوا۔
ذمہ داران نے مفتی صاحب کو کتاب”مختصر فتاوی اہلِ سنت “اور ”ماہنامہ فیضان مدینہ“تحفے
میں پیش کیا۔