20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ ملتان کا وزٹ کرتے ہوئے اساتذہ کرام اورطلبہ
سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر محمد راشد مدنی عطاری (ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ) نے طلبہ کرام میں سنتوں بھرابیان فرماتےہوئےماہنامہ فیضانِ
مدینہ اور المدینۃالعلمیۃ کا تعارف پیش کیا اور طلبہ کودرسیات پر توجہ دینے کے
ساتھ ساتھ تحریری شعبے میں بھی دلچسپی لینے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر طلبہ میں ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کے تعارفی لٹریچر اور بکنگ فارم بھی تقسیم کئے۔(عمار عطاری،مجلس رابطہ بالعلماء)