20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اہلِ
سنت کے معروف عالمِ دین مولانا سید
مظفر حسین شاہ صاحب نے 12 دسمبربروز جمعرات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی خان
کادورہ کیا۔مدنی مرکز پہنچنے پر ملتان ریجن ذمہ دار، نگران کابینہ، دیگر ذمہ داران
اور جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ
کے طلبائےکرام نے آپ کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ذمہ داران نے شاہ صاحب کو جامعۃالمدینہ کا وزٹ کروایا۔اس
موقع پر سید مظفر حسین شاہ صاحب نے دعوتِ اسلامی کی خوب ترقی کے لئے دعا
فرمائی جبکہ ذمہ داران نے انہیں کتاب ”مختصر فتاویٰ اہلسنت
“تحفے میں دی اور” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“پیش کیا۔ (رپورٹ:عمار عطاری،مجلس رابطہ بالعلماء)