دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت
نگران مجلس، فیصل آباد ریجن ذمہ دار، ملتان ریجن ذمہ دار ، رکن زون ملتان اور
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ناظم کی جامعہ کاظمیہ ضیاءالاسلام ملتان میں حاضری ہوئی۔اس موقع پرمفتی محمد میاں نوازی (مہتمم و ناظم اعلیٰ جامعہ کاظمیہ ضیاءالاسلام)اور جامعہ کے دیگر اساتذہ کرام سے ملاقات کا شرف
حاصل کیا۔ ملاقات میں دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر میں مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا
گیااور المدینۃالعلمیۃکے تحت شائع ہونے والی درسی کتب، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور دیگر علمی
کاموں سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ذمہ داران نے انہیں
ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور کتاب مختصر فتاویٰ اہلسنت تحفے میں پیش کی ۔ آخر میں مفتی
صاحب نے امیرِاہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سلامتی اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کیلئے دعا فرمائی۔(عمار عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء)