20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت 7 دسمبر2019 ء کو
نگران مجلس رابطہ بالعلماء ،ملتان ریجن ذمہ دار و رکن زون، ملتان و فیصل آباد ریجن ذمہ دار نے عالمی
مدنی مرکز کراچی سے تشریف لائے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ناظمِ اعلیٰ کے ہمراہ
جامعۃعربیہ اسلامیہ انوار العلوم ملتان میں حاضری دی جہاں جامعہ کے مہتمم
استاذالعلماء صاحبزادہ پیر سید ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب اور مولانا قاری عبدالعزیز
صاحب سعیدی (مدرس جامعہ)سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات سید ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب سے مختلف امور پر
گفتگو ہوئی جبکہ ذمہ داران نے انہیں ماہنامہ
فیضانِ مدینہ اور کتاب مختصر فتاویٰ اہلسنت تحفے میں پیش کیا۔