دعوتِ اسلامی کے مختلف مدنی کاموں  میں سے ایک کام رابطہ بالعلماء بھی ہے جس میں علمائے اہل سنت سے رابطہ کرنا ،انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرنا اور مکتبۃالمدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کرنا ہے۔ اسی سلسلے میں اسلامی بھائیوں کی عارف والا میں دارالعلوم جامعہ تعلیم القران میں حاضری ہوئی اور مولانا قاری بشیراحمد علی شاکر صاحب(مہتمم جامعہ) سے ملاقات ہوئی اورانہیں مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتاب”مختصر فتاویٰ اہلسنت“اور ماہنامہ فیضان ِمدینہ تحفے میں پیش کیا۔