دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نےفیصل آباد کے جامعہ قادریہ میں
حاضری دی جہاں انہوں نےجامعہ کے مدرس مولانا سید نثار علی شاہ
صاحب سےملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی۔
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے مدرسہ رضویہ مدنیہ کاوزٹ کیا جہاں انہوں نے مولانا قاری محمد ظفر اقبال چشتی صاحب سےملاقات کی اور انہیں دعوت
اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے
میں پیش کیا۔
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نےفیصل آباد جھنگ بازار کے جامعہ رضویہ
مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان کاوزٹ کیا جہاں انہوں نے مولانا محمد رحمت اللہ رضوی
صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی
کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان مدینہ
تحفے میں پیش کیا۔
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نےفیصل آبادکے جامعہ محمدیہ معینیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مولانا احمد سعید
قادری صاحب سے ملاقات کی اورانہیں دعوت
اسلامی کےاہم شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی تعارف پیش کیا اور مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ آنے کی دعوت دی ۔
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نےجامعہ رضویہ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے
مولانا اعظم حسن چشتی صاحب سے ملاقات کی اورانہیں دعو ت اسلامی کی دنیا بھر میں
جاری دینی خدمات کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے
میں پیش کیا۔
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نےفیصل آباد جھنگ بازار کے جامعہ رضویہ
مظہرالاسلام گلستان محدث اعظم پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مولانا مفتی عبدالقدیر سعیدی صاحب، مولانا
عطاء المصطفیٰ صاحب اور ناظم تعلیمات مولانا بہادر صاحب سے ملاقاتیں کیں
اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نےفیصل آباد ستیانہ روڈمیں واقع جامع مسجد مدنی کے امام وخطیب مولانا محمد قاری شیر علی قادری صاحب سے ملاقات
کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں
پیش کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔
دعوت اسلامی
کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ٹول پلازہ کراچی میں مولاناشہزاد قادری صاحب کی آمد
ہوئی۔رکنِ زون گڈاپ نے انہیں خوش آمدید کہا
اور دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں
جاری دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئےجامعۃ المدینہ فیضانِ حسین کا
دورہ کروایا ۔مولانا صاحب نے صحرائے
مدینہ میں مزار شریف پر حاضری بھی دی۔(رپورٹ:محمد
شاہد اقبال عطاری، رکن زون گڈاپ)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ
دارالعلوم محمدیہ رضویہ کے وائس پرنسپل مولانا
بشیر احمد چشتی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے چند شعبے جات سے متعلق بریفنگ دی نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ،محمد ظہیر عطاری مدنی ، ریجن ذمہ دار مجلس
رابطہ بالعلماء)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ جامع
مسجد کریالہ جالب کے امام و خطیب مولانا حکیم محمد امتیاز احمد قلندری قادری سے ملاقات اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے چند شعبے جات سے متعلق بریفنگ دی نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ،محمد ظہیر عطاری مدنی ، ریجن ذمہ دار مجلس
رابطہ بالعلماء)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ داران نے ریجن ذمہ دار کے ہمراہ جامعہ حیدریہ
فضل العلوم (جلال پور شریف تحصیل
پنڈدادن خان ) میں حاضری دی
اور وہاں کے مدرسین حافظ سجاد حید چشتی
اور بلال حیدر چشتی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے چند شعبے جات سے متعلق بریفنگ دی نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں پیش کیا۔ (رپورٹ،محمد ظہیر عطاری مدنی ، ریجن ذمہ دار مجلس
رابطہ بالعلماء)
حیدرآباد کے علاقے فقیر کا پڑ میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدرسۃ المدینہ آن لائن میں مفتی محمدابراہیم
قادری صاحب مدظلہ العالی(سکھر والے )اور مولانا اکبر اختر القادری صاحب کی آمد ہوئی۔نگران
معاون ریجن اورمجلس رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے علمائے کرام کا استقبال کیا اور انہیں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایا۔مفتی
صاحب نے جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے قراٰن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے کے انداز کو
خوب سراہا اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دعوتِ اسلامی
کے لئے دعائیں بھی کیں۔