23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی
مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ملتان ریجن ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ دار ڈیرہ غازی خان
زون نے مولانا حافظ سلطان محمود نقشبندی مہتمم جامعہ نورالہدی دری ڈھولے والی اور
حضرت مولانا پیر عبدالسلام نقشبندی زیب آستانہ عالیہ لاڈن شریف ڈیرہ غازیخان سے
ملاقات کا شرف حاصل کیا اور سلطان محمود صاحب کے والد گرامی حضرت مولانا عبدالرحیم
صاحب بانی جامعہ نور الہدی کے انتقال پرتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔