مہتمم دارالعلوم غوثیہ منظرِ
اسلام کا دعوتِ اسلامی کے لئے محبتوں بھرا
پیغام
مہتمم دارالعلوم غوثیہ منظرِ
اسلام (واہ کینٹ)مفتی محمد عبدالسلام قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےبذریعہ خط دعوتِ اسلامی کے لئے اپنی محبتوں
کا اظہار فرمایا جس کا مضمون پیشِ خدمت ہے:
جملہ
اراکینِ مجلس جامعۃالمدینہ باب المدینہ کراچی و ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی خدمت
میں
السلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ
مَا
شَآءَ اللّٰہ اس سال دعوتِ اسلامی کے
جامعات المدینہ سے 750 طلبہ کرام کی درسِ نظامی کی تکمیل اور 25 صفر المظفر1441ھ کو دستارِ فضیلت پرفقیر کی طرف
سےمبارکباد پیش کی جاتی ہے۔یقیناً دعوتِ اسلامی کے جملہ شعبہ جات میں جامعات
المدینہ ایک اہم ترین شعبہ ہےجو ملک و بیرونِ ملک کامیابیوں کے ساتھ پھیلتا جارہا
ہے۔ اللہ تعالیٰ بطفیلِ رسولِ کریمﷺ آپ کی ان جملہ کاوشوں کو قبول
فرمائےآمین۔
انہی 750 طلباء حاملینِ
دستارِفضیلت میں ابنی العزیز ابو معاویہ محمد ضیاءالسلام مدنی عطاری بھی شامل ہے
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے دعوتِ اسلامی کے ماحول میں مسلکِ اعلیٰ حضرت علیہ
الرحمۃ کے عین مطابق خدمتِ دین متین کی توفیق ارزانی فرمائے۔آمین بجاہ سیدالمرسلین
علیہ التحیۃ و التسلیم
العبد محمد عبدالسلام
قادری رضوی عطاری واہ کینٹ