19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ داران
نے سیالکوٹ کابینہ کے رکن کابینہ کے ہمراہ
شیخ الحدیث مولانا غلام حیدر خادمی صاحب(مہتمم جامعہ نعمانیہ رضویہ شہاب پورہ سیالکوٹ) سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت
دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ چند
شعبے جات کا تعارف پیش کیا ۔ مولانا غلام حیدر خادمی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی
خدمات کو خوب سراہا اور دعائیں بھی کیں۔ بعد ازاں ذمہ داران نے انہیں مکتبۃ
المدینہ کی نئی شائع ہونے والی امیرِ اہلِ
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ”فیضانِ نماز“ بھی تحفے میں
پیش کی۔