پچھلے دنوں گلشن راوی لاہور میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں مولانا ثمر عباس قادری المدنی آف ٹوبہ کی آمد ہوئی۔ مجلس رابطہ بالعلماء اور مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا  اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سےمتعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کی دینی خدمات کے بارے میں تفصیلاً بریف کیا ۔ مولانا ثمر عباس قادری المدنی نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا اور مزید ترقی کے لئے دعائیں بھی کیں۔