دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءکے رکنِ زون نے ڈویژن نگران کے ہمراہ پاکپتن زون میں مرکزی دارالعلوم غوثیہ حویلی لکھا کادورہ کیا  اور دارالعلوم کے مدرس مولانا صاحبزادہ شاہد نوری صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر مولانا صاحب نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو خوب سراہا اور دعاؤں سے بھی نوازا۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران نے مولانا صاحب کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔