19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماءاور مجلس مزارات اولیاء کے تحت ضلع گجرات میں حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی بدایونی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس
کے موقع پرذمّہ داران نے مدرسۃ المدینہ کے
طلبائے کرام کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری
دی اور قراٰن خوانی اور فاتحہ کا سلسلہ ہوا۔ بعد ازاں ذمّہ داران نے جانشین حکیم الامت مفتی
عبدالقادر خان نعیمی بدایونی سے ملاقات کی اور مفتی صاحب نے مزار شریف پر قراٰن خوانی کا سلسلہ کرنے پر شکریہ ادا
کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کو دعائیں دی۔(رپورٹ:
محمد ظہیر حنبلی، ذمّہ دارمجلس رابطہ بالعلماء )