14 اکتوبر2019ء کو دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےذمہ داران نے نگرانِ ریجن فیصل آباد اور رکن پاکپتن زون کے ہمراہ بصیرپور میں واقع دارالعلوم صدیقیہ میں حاضری دی اور وہاں کے مہتمم مولانا مفتی محمد مسعود احمد فریدی صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے چند شعبے جات کا تعارف پیش کیا نیز مفتی صاحب کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات اور ماہنامہ فیضان مدینہ بھی پیش کیا۔ مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کیا اور مزید ترقی کے لئے دعائیں بھی کیں۔ (رپورٹ،عمر فاروق مدنی،رکن فیصل آباد زون مجلس رابطہ بالعلماء)