دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت 14 اکتوبر2019ء بروز منگل بصیرپور میں نگرانِ  ریجن فیصل آباد اور رکن پاکپتن زون ذمہ دارنے جامعہ فریدیہ نظامیہ میں حاضری دی اور وہاں کے مہتمم مولانا مفتی محمد امجد فریدی صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ علاوہ ازیں ذمہ داران کی جانب سےمفتی صاحب کو ماہنامہ فیضان مدینہ بھی تحفے میں پیش کیا گیا۔ (رپورٹ،عمر فاروق مدنی،رکن فیصل آباد زون مجلس رابطہ بالعلماء)