دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعۃ المدینہ میہڑ لاڑکانہ میں مولانا  ڈاکٹر عبدالرسول قادری صاحب کی آمد ہوئی ۔ مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نےان کا استقبال کرتے ہوئے ان کو خوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف پیش کیا جس پر ڈاکٹر صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا اور دعا بھی کی ۔

واضح رہے کہ مولانا ڈاکٹر عبدالرسول قادری صاحب نے علامہ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی رحمۃ اللہ علیہ کی سوانح پہ پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے اور ان کی کافی منظوم کتب کا نثر کیاہے جن میں سے چند کے نام درجِ ذیل ہیں:٭بناءالاسلام٭بدری اصحاب۔(رپورٹ،محمد حنیف عطاری مدنی، رکن مجلسِ رابطہ بالعلماء لاڑکانہ کابینہ)