18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت19
ستمبر2019ء بروز جمعرات کو ذمّہ
داران نےجامعہ نعیمیہ قمر الاسلام پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حاضری دی اوروہاں
کے مہتمم مفتی محمد وسیم سیالوی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے بارے
میں آگاہ کیا اور ان سے طلبۂ کرام کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کے بارے عرض کیا
تو انہوں نےہاتھوں ہاتھ 20 طلبۂ کرام کو رکن زون کے ہمراہ فیضانِ مدینہ ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کے لئے بھیجا۔(رپورٹ،محمد
عمر فاروق عطاری مدنی ،رکن مجلس رابطہ
بالعلماء فیصل آباد زون)