19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گوجرانوالہ میں قائم اہلِ سنّت کی دینی درسگاہ جامعہ ریاض المدینہ اٹاوہ میں دعوتِ اسلامی کی
مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت سنّتوں بھرا
اجتماع ہوا جس میں جامعہ کے مہتمم،اساتذۂ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔ نگرانِ زون
گوجرانوالہ نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی
کا تعارف پیش کیا،جامعہ کے مہتمم مولانا رمضان اویسی صاحب نے نگران زون کا استقبال
کیا اور ان سے ملاقات کی۔ (رپورٹر: محمد
مبشر عطاری مدنی مجلس رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ زون)