21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعۃ المدینہ
راجن پور میں مولانا منظور حسین شاہ بخاری جلالی صاحب کی آمد ہوئی ۔مجلس رابطہ بالعلما کے ذمّہ
داران نے رکن کابینہ اور جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کے ہمراہ ان کااستقبال کرتے ہوئے
انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی
کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا ۔ مولانا سید منظور حسین
شاہ بخاری جلالی صاحب نے دعوتِ اسلامی کے
دینی خدمات کو سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی ترقی اور عروج کے لئے دعا بھی فرمائی۔