رابطہ بالعلما کے ذمّہ داران کی جامعہ فریدیہ و دارالعلوم غوثیہ میں حاضری

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کےتحت ذمّہ داران نے جامعہ فریدیہ ساہیوال میں حاضری دی اور وہاں ڈاکٹر مظہر فرید شاہ صاحب سے ملاقات کی اور ان
کو امیر اہلِ سنّت کی طرف سے آیا ہوا تعزیتی پیغام بھی سنایا۔علاوہ ازیں حضرت کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ” مختصر
فتاویٰ اہلسنت“ تحفے میں پیش کی۔
اسی طرح مجلس رابطہ بالعلما کےتحت ذمّہ داران نے دارالعلوم غوثیہ حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ کا دورہ
کیا اور وہاں کے مہتمم مولانا مفتی محمد احمد رضا نوری صاحب اور ان کے
صاحبزادے مولانا طاہر رضا نوری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دارالعلوم غوثیہ کے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی
کے ہفتہ وار اجتماع میں بھیجنے کی دعوت دی جس پر مفتی صاحب دعوتِ اسلامی کی دینی
خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ہفتے اپنے طلبہ کو اجتماعِ پاک میں بھیجنے کی نیت کی
۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت ذمّہ داران نے دارالعلوم غوثیہ سکھر اور جامعہ
کنزالایمان میں حاضری دی اور وہاں مفتی ابراہیم صاحب اور دیگر علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔علاوہ ازیں جامعہ و دار
العلوم کے طلبہ ٔ کرام کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت ذمّہ داران نے رکن فیصل آباد زون و پاکپتن زون کے ذمّہ دارا ن
کے ہمراہ عاشقانِ رسول کے جامعہ قادریہ حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ کا دورہ کیا اوروہاں
کے مہتمم مولانا مفتی طاہر رضا نوری صاحب
اور نائب مہتمم مولانا مفتی محمد طیب چشتی نوری صاحب سمیت دیگر مدرسین سے ملاقات کی
۔ ذمّہ داران نے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے جامعہ کے طلبۂ کرام کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں
بھیجنے سے متعلق ذہن دیا جس پر مفتی صاحب نے طلبۂ کرام کو ہفتہ وار اجتماع میں
بھیجنے سے متعلق نیتوں کا اظہار کی اور دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دعوت ِاسلامی کے بارے اپنے تاثرات بھی دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت ذمّہ داران نے مولانا محمد شریف نوری صاحب (منتظم جامعہ قادریہ حویلی
لکھا ضلع اوکاڑہ )میں ملاقات کی ۔
ذمّہ داران نے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا
بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے حضرت کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پرمولانا صاحب
نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت
بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کےتحت ذمّہ
داران نے عاشقانِ رسول کے جامعہ بدرالعلوم
نور القراٰ ن (بصیرپور ضلع اوکاڑہ) کا وزٹ کیا اوراور وہاں کے مہتمم مولانا مفتی
محمد لطف اللہ نوری اشرفی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ
کی دعوت پیش کی۔ مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کے دینی
خدمات کو سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی اور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بارے تاثرات
بھی دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت ذمّہ داران نےریجن ذمّہ دار کے ہمراہ شکارپور
ڈویزن میں٭ مفتی شفیق احمد قادری صاحب٭مولانا مسعود احمد قادری صاحب سے ملاقات کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے ہفتہ اور اجتماع میں
شرکت کی دعوت پیش کی اور ساتھ اپنے مدرسے
کے طلبۂ کرام کو بھی لیکر آنے کی ترغیب دلائی جس پر علامہ صاحب نے اجتماع میں آنے کی یقین دہانی بھی کروائی اور دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں کو خوب سراہا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت
عاشقانِ رسول کے مدرسہ جامعۃ الفردوس حاصل پور بھاولپور زون میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
طلبۂ کرام سمیت اساتذہّ کرام نے بھی شرکت کی ۔رکن زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے
والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت ذمّہ داران نے حیدرآباد ریجن کے ذمّہ دار کے ہمراہ ٹھل ڈویژن کا دورہ کیااور وہاں پر قائم
عاشقانِ رسول کے مدارس کے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے ان کے
مدارس کے طلبۂ کرام کے لئے فیضانِ نماز کورس اور اصلاحِ اعمال کورس کروانے کی
ترغیب دلائی جس پر علمائے کرام نے وقتِ مناسب پر مذکورہ کورسز کروانے کی نیتیں کیں
۔چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں:٭مفتی محمد شریف سرکی رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے مولانا
محمد شفیع سرکی ٭مولانا حاکم علی ٹانوری٭مولانا رب نواز٭مولانا جعفر ڈول ٭مولانا
شفیق احمد۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرانوالہ میں مولانا
مفتی نعیم اختر صاحب(مہتمم دارالعلوم جامعہ حبیبیہ رضویہ
کامونکی ضلع گوجرانوالہ) کی تشریف آروی
ہوئی۔مجلس رابطہ با لعلما کے ذمّہ داران نے ان کو خوش آمدید کہتے ہو ئے ان کا استقبال کیا اور مختلف شعبہ جات کاوزٹ کرواتے ہوئے انہیں شعبہ جات سے متعلق تفصیلی
بریفنگ دی۔علاوہ ازیں مفتی صاحب نے جامعۃ المدینہ گجرانوالہ کے درجہ دورۃ الحدیث
شریف میں طلبۂ کرام کے درمیان لب کشائی
بھی کی۔مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا اور مدنی چینل کو
تاثرات دیتے ہوئے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو ادائیگیِ حج کی مبارک باد پیش کی اور دعوتِ
اسلامی کی ترقی کےلئے دعا بھی فرمائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت ذمّہ داران نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
کے ہمراہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں مولانا
عتیق الرحمٰن فاروقی صاحب سے ملاقات کی اور حضرت کی لائبریری کا دورہ کیا۔ رکنِ شوریٰ نے مولانا
صاحب کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ
دی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت ذمّہ داران نے رکنِ زون کے ہمراہ حافظ آباد میں جامعہ سلطانیہ منظور الاسلام کا دورہ کرتے ہوئے مولانا غلام مصطفیٰ سلطانی
صاحب(مہتمم جامعہ) سے ملاقات کی اور دعوت ِاسلامی کے مختلف شعبہ
جات کا تعارف پیش کیا نیز رکنِ زون نے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان سنّتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ ہونے کا ذہن بھی دیا۔
علمائے کرام سے ملاقا تیں

دعوتِ
اسلامی
کی مجلس رابطہ بالعلما و المشائخ کے تحت ذمّہ داران نے مختلف مقامات پر علمائے کرام سے ملاقا تیں کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ
“ پیش کیا اور مدنی مراکز آنے کی دعوت پیش کی چند کے نام یہ ہیں:٭
مولانا خلیل احمد سلیمانی(مہتمم مدرسہ فخریہ اسلامیہ ڈیرہ غازی
خان)٭مولانا
قاری اسماعیل نقشبندی (مدرس جامعہ نظامیہ رضویہ چوک چورہٹہ ڈیرہ غازی خان) ٭ مولانا مقصود احمد چشتی (مدرس و ناظم
جامعہ گلشن مصطفےٰ فتویرہ شریف بھاولنگر) ٭ ماسٹر
غلام یسین( پرنسپل غزالی
ماڈل پبلک اسکول)