18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت 22
اگست 2019ء کو ذمّہ داران نے رکن ملتان ریجن
اور رکن کابینہ کے ہمراہ علی پور کے جامعہ عربیہ فریدیہ سعیدیہ اظہرالعلوم یاکی
والا میں حاضری دی ۔رکنِ مجلس نے طلبۂ
کرام کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کو دعوتِ
اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب
دلائی۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے جامعہ عربیہ فریدیہ سعیدیہ اظہرالعلوم کےناظم اعلیٰ
و صدر مدرس مولانا شفیق احمد سعیدی صاحب سے ملاقات کی ۔حضرت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی خدمات کو خوب سراہا اور
اپنے ویڈیو تاثرات ریکارڈ کرواتے ہوئے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو حج کی
مبارکباد بھی پیش کی۔