دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما و المشائخ کے تحت ذمّہ داران نے مختلف مقامات پر علمائے کرام سے ملاقا تیں کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پیش کیا اور مدنی مراکز آنے کی دعوت پیش کی چند کے نام یہ ہیں:٭ مولانا خلیل احمد سلیمانی(مہتمم مدرسہ فخریہ اسلامیہ ڈیرہ غازی خان)٭مولانا قاری اسماعیل نقشبندی (مدرس جامعہ نظامیہ رضویہ چوک چورہٹہ ڈیرہ غازی خان) ٭ مولانا مقصود احمد چشتی (مدرس و ناظم جامعہ گلشن مصطفےٰ فتویرہ شریف بھاولنگر) ٭ ماسٹر غلام یسین( پرنسپل غزالی ماڈل پبلک اسکول)

اسی طرح سید محبوب گیلانی صاحب (مہتمم جامعہ آمنہ طیبہ للبنات) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ و جامعۃ المدینہ راجن پور کا وزٹ کیا اور پیر فخرالدین شاہ جمالی صاحب اور مفتی طارق فرید درانی(مہتمم ومدرس جامعہ تڑنڈہ محمد پناہ) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ و جامعۃ المدینہ کوٹ ادو کا وزٹ کیا۔مجلس رابطہ بالعلما و المشائخ کے ذمّہ داران نے ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں مختلف شعبہ جات میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمّہ داران نے رکن کابینہ و ریجن ذمہ دار کے ہمراہ مولانا فدا حسین اویسی صاحب (مہتمم مدرسہ فداءالعلوم اویسیہ سیرانیہ)سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور حضرت کو مدنی مرکز آنے کی دعوت پیش کی۔

اسی طرح مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمّہ داران نے مولانا شاہ زمان قادری شاذلی صاحب ( مہتمم جامعہ حنفیہ قادریہ رڑکن تحصیل و ضلع بارکھان بستی عظیم خان ) اورمولانا قمرالزمان قادری شاذلی صاحب سے ملاقات کی اوردعوت اسلامی کے تحت چھپر بلوچستان میں ہونے والے ایک روزہ اجتماعِ پاک میں شرکت کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ با العلما ولمشائخ کے تحت ذمّہ داران نے رکنِ شورٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ہمراہ فیض آباد مانسہرہ میں مولانا عتیق الرحمٰن فاروقی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنےکی دعوت پیش کی۔

اسی طرح مجلس رابطہ با العلما ولمشائخ کے تحت ذمّہ داران نےجامعہ حنفیہ غوثیہ رضویہ میں حاضری دی اور جامعہ ہذا کے مہتم مولانا اشفاق احمد نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر مولانا صاحب نے دعوت قبول کرتے ہوئے طلبۂ کرام کے ساتھ اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔

اسی طرح مجلس رابطہ با العلما ولمشائخ کے تحت ہند کے شہر اجمیر شریف میں طلبۂ کرام کا مدنی حلقہ ہوا جس میں کثیر طلبہ نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمّہ داران نے رکن کابینہ کے ہمراہ19،20،21جولائی2019ء کو راجن پورکے اطراف میں مدنی قافلے میں سفر کیا ۔ مدنی قافلے کے جدول کے مطابق ان عاشقانِ رسول نے مدنی کاموں میں شرکت کی۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے مولانا سید صادق رسول شاہ صاحب (مہتمم جامعہ صادقیہ فریدیہ) سے ملاقات کی اور ا نہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مراکزفیضانِ مدینہ آنے کی دعوت پیش کی ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماکے تحت ذمّہ داران نےپشاور میں واقع جامعۃ الامانیہ کے مہتمم و مدرّس مولانا معراج الدین سرکانی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں  دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول کیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو خوب سراہا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء کے تحت ذمّہ اران نے رکنِ زون کے ہمراہ مولانا ڈاکٹر محمد ارشدبلوچ نقشبندی صاحب (خطیب جامع مسجدسید عظیم الدین گیلانی چوک دولت گیٹ ملتان و ڈسٹرک خطیب محکمہ اوقاف ملتان و ناظم اعلی تنظیم علماء اوقاف پنجاب ) سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مکتبۃالمدینہ کی کتب تحفے میں پیش کیں۔

عاشقانِ رسول کے جامعہ ترتیل القراٰ ن کلاسکے ضلع  گجرانوالہ سے مولانا محمد عظیم مجددی صاحب اور مولانا محمد عثمان کیلانی مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں تشریف لائے ۔ مجلس رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے ان کا استقبال کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروایانیز مجلس اجارہ ، مجلس مالیات،المدینہ لائبریری اور مجلس جامعۃ المدینہ سمیت دیگر شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلماء کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں درجہ دورۂ حدیث شریف کے طلبہ ٔ کرام کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس رابطہ با لعلماء سنّتوں بھرا بیان کیا اور اپنے شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے طلبہ ٔ کرام کومجلس رابطہ با لعلماء کے تحت مدنی کام کرنے کی ذہن سازی کی جس پر کئی طلبہ ٔ کرام نے نیت کا اظہار کرتے ہوئے ذمّہ داران کو اپنے نام بھی پیش کئے۔

اسی طرح مجلس رابطہ با لعلماء کے تحت ذمّہ داران نے میر پور خاص کے مرکزی دارالعلوم کنزالایمان رضویہ میں مہتمم مولانا حافظ محمود قادری صاحب سے ملاقات کی اور حضرت کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مدنی مر کز فیضانِ مدینہ میں حاضر ہونے کی دعوت پیش کی۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے دارالعلوم کے طلبۂ کرام کو سات دن کے ”اصلاح اعمال کورس “کی ترغیب دلائی جس پر دارالعلوم کنزالایمان رضویہ کے مہتمم صاحب نے طلبہ کو اصلاح اعمال کورس کروانے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامیکی مجلس رابطہ باالعلما کے ذمّہ داران نے نگران ِمجلس اورریجن ذمّہ دارکے ہمراہ خیبرپختونخواہ کےشہر پشاور کے علاقے ڈاگ اسماعیل خیل چراٹ کی جامع مسجد سیّدنا امام زین العابدین کے امام و خطیب حضرت علامہ مولانا یاسر شریف کریمی سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیاجس پر مولانا یاسر شریف کریمی نے دعوتِ اسلامی کی جاری دینی خدمات کو خوب سراہا اور اپنی دعاوں سےبھی نواز۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ کے تحت ذمّہ داران نے پنجاب کے مختلف علمائے کرام سے ملات کی اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔علاوہ ازیں ذمہ داران کی جانب سے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز آنے کی دعوت بھی پیش کی گئی۔چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں: ٭ مولاناخلیل الرحمان قادری صاحب (آرگنائزر جماعت اہل سنت پنجاب)٭ مولانا محمد فاروق خان سعیدی صاحب (ناظم اعلی جماعت اہل سنت پنجاب)٭ مولانا قاری مطیع الرسول سعیدی صاحب (ناظم اعلیٰ ملتان)٭ قاری عبدالغفار نقشبندی صاحب٭مولانا ڈاکٹر ارشد بلوچ صاحب ٭مولانا بشیر احمد گولڑوی صاحب٭حاجی محمد شفیع صاحب (نائب ناظم پنجاب)۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما و المشائخ کے تحت ذمّہ داران نے سیرانی زون میں مفتی طارق فرید درانی صاحب سے ملاقات کی اور دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آنے کی دعوت پیش کی۔


پچھلے دنوں مفتی شعبان قادری صاحب کی اہلیہ کا  انتقال ہوگیا تھا دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ کے تحت ذمّہ داران نےمرحومہ کے ختم شریف کے موقع پر مفتی شعبان قادری صاحب سے ملاقات کی اور مرحومہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کی جبکہ وہاں کثیر علمائے کرام موجود تھے ،مجلسِ رابطہ بالعلماء والمشائخ کےذمّہ داران نے تمام علمائے کرام سے ملاقات کی اور فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت بھی پیش کی۔چند علمائے کرام کے نامیہ ہیں: ٭ مفتی محمد احسان سیفی (مدرس جامعہ شیخ الحدیث) ٭مفتی فہیم مصطفائی (شیخ الحدیث جامعۃ المصطفیٰ) ٭ مفتی شعبان قادری (مہتمم جامعہ نصرت الاسلام) ٭مفتی ابوبکر رضوی ( مدرس جامعہ مدینۃ العلم) ٭ مولانا رمضان سیالوی( مہتمم جامعہ ریاض المدینہ) ٭ مولانا زین العابدین شاہ (مدرس جامعہ قادریہ) ٭ مولانا خلیل الرحمان قادری صاحب (مدرس جامعہ شیخ الحدیث) ٭مولانا سجاد حیدر شاہ( مدرس جامعہ نقشبندیہ امینیہ)۔

اسی طرح مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ کے تحت ذمّہ داران نےمولانا حافظ ظہیر خان (امام وخطیب مرکزی مسجد لوھاراں والی کالاباغ) سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر امام صاحب نے مقتدیوں سمیت سنّتوں بھرے اجتماع میں حاضر ہونے کی نیت کی۔

اسی طرح مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ کے تحت ہند کے شہر لکھنؤ کے وارثی کابینہ ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔نگرانِ مجلس رابطہ بالعلماء والمشائخ ہند نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اور مدنی پھول دئیے۔