20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کے تحت ذمّہ داران نے حیدرآباد ریجن کے ذمّہ دار کے ہمراہ ٹھل ڈویژن کا دورہ کیااور وہاں پر قائم
عاشقانِ رسول کے مدارس کے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے ان کے
مدارس کے طلبۂ کرام کے لئے فیضانِ نماز کورس اور اصلاحِ اعمال کورس کروانے کی
ترغیب دلائی جس پر علمائے کرام نے وقتِ مناسب پر مذکورہ کورسز کروانے کی نیتیں کیں
۔چند علمائے کرام کے نام یہ ہیں:٭مفتی محمد شریف سرکی رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے مولانا
محمد شفیع سرکی ٭مولانا حاکم علی ٹانوری٭مولانا رب نواز٭مولانا جعفر ڈول ٭مولانا
شفیق احمد۔