مجلس رابطہ با العلما ولمشائخ کے تحت مدنی کام
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ
با العلما ولمشائخ کے تحت ذمّہ داران نے رکنِ شورٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ہمراہ فیض
آباد مانسہرہ میں مولانا عتیق الرحمٰن فاروقی صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ آنےکی دعوت پیش کی۔
اسی طرح مجلس
رابطہ با العلما ولمشائخ کے تحت ذمّہ داران نےجامعہ حنفیہ غوثیہ رضویہ میں حاضری دی
اور جامعہ ہذا کے مہتم مولانا اشفاق احمد
نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی
دعوت دی جس پر مولانا صاحب نے دعوت قبول کرتے ہوئے طلبۂ کرام کے ساتھ اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔
اسی طرح مجلس رابطہ با العلما ولمشائخ کے تحت ہند کے شہر
اجمیر شریف میں طلبۂ کرام کا مدنی حلقہ
ہوا جس میں کثیر طلبہ نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔