دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلما کےتحت  ذمّہ داران نے جامعہ فریدیہ ساہیوال میں حاضری دی اور وہاں ڈاکٹر مظہر فرید شاہ صاحب سے ملاقات کی اور ان کو امیر اہلِ سنّت کی طرف سے آیا ہوا تعزیتی پیغام بھی سنایا۔علاوہ ازیں حضرت کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ” مختصر فتاویٰ اہلسنت“ تحفے میں پیش کی۔

اسی طرح مجلس رابطہ بالعلما کےتحت ذمّہ داران نے دارالعلوم غوثیہ حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ کا دورہ کیا اور وہاں کے مہتمم مولانا مفتی محمد احمد رضا نوری صاحب اور ان کے صاحبزادے مولانا طاہر رضا نوری صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دارالعلوم غوثیہ کے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں بھیجنے کی دعوت دی جس پر مفتی صاحب دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ہفتے اپنے طلبہ کو اجتماعِ پاک میں بھیجنے کی نیت کی ۔