دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ با لعلماء کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں درجہ دورۂ حدیث شریف کے طلبہ ٔ کرام کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس رابطہ با لعلماء سنّتوں بھرا بیان کیا اور اپنے شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے طلبہ ٔ کرام کومجلس رابطہ با لعلماء کے تحت مدنی کام کرنے کی ذہن سازی کی جس پر کئی طلبہ ٔ کرام نے نیت کا اظہار کرتے ہوئے ذمّہ داران کو اپنے نام بھی پیش کئے۔

اسی طرح مجلس رابطہ با لعلماء کے تحت ذمّہ داران نے میر پور خاص کے مرکزی دارالعلوم کنزالایمان رضویہ میں مہتمم مولانا حافظ محمود قادری صاحب سے ملاقات کی اور حضرت کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مدنی مر کز فیضانِ مدینہ میں حاضر ہونے کی دعوت پیش کی۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے دارالعلوم کے طلبۂ کرام کو سات دن کے ”اصلاح اعمال کورس “کی ترغیب دلائی جس پر دارالعلوم کنزالایمان رضویہ کے مہتمم صاحب نے طلبہ کو اصلاح اعمال کورس کروانے کی نیت کی۔