عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ ڈویژن کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے منڈی بہاؤالدین میں شیخ الحدیث علامہ مولانا حافظ محمد نذیر احمد جلالی صاحب (مہتمم الجامعۃ الاسلامیہ للبنین اور للبنات)اورپیر سید مزمل عمرکاظمی قادری صاحب سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات مولاناظہیر عباس عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے دینی ،اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا نیز انہیں کنز ُالمدارس بورڈ آفس کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست 2023ء کے شمارےتحفے میں پیش کئے جس پر شیخ الحدیث حافظ محمد نذیر احمد جلالی صاحب اور پیر سید مزمل عمرکاظمی قادری صاحب نے دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں دیں اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)