دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے زیرِ
اہتمام گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے ذمہ دار مولانا محمد عثمان عطاری مدنی کے ساتھ وزیرآباد اور گجرات
میں درج ذیل علمائے کرام وائمہ حضرات سے ملاقاتیں کیں ۔
مولانا مختار احمد جلالی (مہتمم
مدرسہ نقشبندیہ مجددیہ حسام العلوم جمیل القرآن)، حافظ محمد
اقبال نقشبندی( مہتمم جامعہ محمدیہ غوثیہ عرفان القرآن )، مولانا
حافظ محمد رضا شیرازی نقشبندی موہڑوی( امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ)، مولانا محمد عبدُالرشید اویسی صاحب(
مہتمم جامعہ اویسیہ گجرات )، مولانا
ولید اعجاز نقشبندی (مدرس جامعہ صفۃ المدینہ گجرات)، مولانا محمد
عدیل جلالی صاحب(
ناظمِ تعلیمات جامعہ صدیقیہ رضویہ انوار ُالقرآن گجرات)، مولانا محمد
ارشد نقشبندی صاحب(
مہتمم جامعہ جلالیہ حضرت میراں صاحب گجرات) ۔
دورانِ
ملاقات محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے علمائے کرام اور وائمہ حضرات کو دعوت ِاسلامی کا تعارف کروایا
اور دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق آگاہی دیں جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور خوشی کاا ظہار کیا۔ آخر میں دینی شخصیات کو ماہانہ میگزین ماہنامہ فیضان مدینہ جولائی 2023ء کے شمارے تحفۃً پیش کئے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)