شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر  عباس عطاری مدنی نے مولانا ظہور احمد نقشبندی صاحب (مہتمم جامعہ صدیقیہ رضویہ نوریہ للبنین اور للبنات دھول رانجھا منڈی بہاؤالدین ) اور قاری حافظ کامران اظہر قاسمی صاحب (مدرس الجامعۃ الاسلامیہ للبنین منڈی بہاؤالدین) سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر مولاناظہیر عباس عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی،اصلاحی اور فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا،ساتھ انہیں کنزُالمدارس بورڈ آفس کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ آخر میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست 2023ءکےشمارےتحفتاً پیش کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)