دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 3 مئی 2025ء کو حیدرآباد، سندھ میں ماہر علمِ  توقیت و فلکیات مولانا وسیم عطاری مدنی نے شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی کے ہمراہ سندھ کی عظیم مرکزی علمی درسگاہ رکن الاسلام مجددیہ کا دورہ کیا۔

اس دورے میں ذمہ داران کی دارالعلوم رکن الاسلام کے مہتمم، جمیعتِ علما پاکستان اور ملی یکجتی کونسل کے صدر حضرت مولانا ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نقشبندی صاحب سے ملاقات کی جبکہ مدرسین سمیت عملے کے دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔

مولانا وسیم عطاری مدنی نے شعبے کے تحت انٹرنیشنل سطح پر ہونے والی دینی خدمات، نمازوں کے اوقات پر مشتمل ایپلیکیشن اور اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے ذریعے ملنے والے دینی لیٹیچر کا تعارف کروایا۔

آخر میں ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نقشبندی صاحب کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد محب عطاری مدنی مجلسِ رابطہ بالعلماء حیدرآباد ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)