دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے  پچھلے دنوں فتح جنگ پنجاب میں واقع جامع مسجد گلزار مدینہ میں عمرہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت عمرے میں جانے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عمرہ اور حاضریِ مدینہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کا طریقہ بیان کرتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات دئیے۔(رپورٹ،مبشر حسن عطاری، رکن سمرقندی کابینہ، مجلس حج و عمرہ )


13اکتوبر2019ء بروز اتوار Ministry of Religious Affairs and Interfaith Harmony کےتحت کراچی میں حج مشاورتی ورکشاپ 2020 حاجی کیمپ کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا نور الحق قادری، پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر، سکریٹری میاں طارق ،ڈائریکٹر حج کراچی قاضی سمیع الرحمٰن اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔ (رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی اور CP & Berar Society کراچی کی جامع مسجد مصطفٰی میں حج تربیتی اجتماعات کا سلسلہ ہوا ۔استاذالحدیث مولانا محمد حسّان مدنی عطاری اور دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے حج و عمرہ اور حاضریِ مدینہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کا طریقہ بیان کرتے ہوئے عازمینِ حج کی مدنی تربیت فرمائی۔علاوہ ازیں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر حج کے لئے روانہ ہونے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت کا بھی سلسلہ ہوا جس میں ذمّہ دارانِ مجلس حج و عمرہ نے عازمین حج کو احرام باندھنے کے شرعی احکامات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلسِ حج و عمرہ کےتحت حج تربیت گاہ حاجی کیمپ اسلام آباد میں روزانہ حج تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس  میں کثیر اسلامی بھائی اور عازمینِ حج شرکت کر رہے ہیں ۔مبلغین دعوتِ اسلامی شرکا کو مکمل حج کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ حج و عمرہ کےتحت فتح جنگ میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عازمینِ حج اور اہلِ علاقہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو حج و عمرہ کے طریقے،مناسکِ حج اور حاضریِ مدینہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کے متعلق مدنی پھول دئیے۔ 


تلنگانہ حج کمیشن کی جانب ‏ دعوتِ اسلامی کی مجلسِ حج و عمرہ کے تحت منار گارڈن نیاپول حیدر آباد ہند میں حج تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ بتایا اور مدینہ منوّرہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کی حاضری کے آداب بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ حج و عمرہ کے زیر اہتمام البرکہ میرج ہال حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تحصیل بھر سے سرکاری و پرائیویٹ حج سکیم کے تحت جانے والے عازمینِ حج سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کواحرام کا طریقہ، حج و عمرہ کا طریقہ اور آدابِ حاضریِ مدینہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔