دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 8 فروری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ و مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اراکین زون نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ حج و عمرہ حاجی قاری شوکت عطاری نے عمرے کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی اور مساجد کے امام صاحبان کی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عبد الرزاق عطاری، رکن زون مجلس حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کی   مجلس حج وعمرہ کے زیر اہتمام 26 جنوری 2021ء بروز منگل فیروزہ تحصیل خان پور ضلع رحیم یار خان پنجاب پاکستان میں عمرہ تربیتی حلقہ ہوا جس میں مقامی نمبردار، کاشتکار اور ڈاکٹرز سمیت تاجر حضرات نے شرکت کی ۔

عمرہ تربیتی حلقہ میں مبلغ دعوت اسلامی مسعود بن جمال عطاری رکن ریجن مجلس حج وعمرہ نے شرکا کے درمیان مناسک عمرہ کے موضوع پر کلام کرتے ہوئے شرکاء کو عمرہ کے فضائل اور مناسک عمرہ کی تربیت دی نیز احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھا تے ہوئے علم دین کی اہمیت بیان کی اور فرائض علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی ۔اس موقع پر ذمہ دار دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور حاضرین کو مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے نگران  حاجی محمد قاری شوکت عطاری حاجی کیمپ لاہور میں ڈائریکٹر حج حاجی زاہد محمود سے ملاقات کی ۔ نگرانِ مجلس نے انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اور نیو ماسٹر ٹرینر کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتب تحفے میں پیش کی۔ اس موقع پر شعبہ کے ذمہ داران الحاج محمد یعقوب عطاری اور حاجی فاروق عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 13 جنوری 2021ء کو سیالکوٹ کی جامع مسجد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حاجی قاری محمد شوکت عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور احکام احرام و عمرے کے مسائل پر گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 12 جنوری2021 بروز منگل فیضان مدینہ جوہر ٹاون لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون سمیت اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے شرکا کو12 دینی کام کرنے، عمرے کی تربیت، احرام باندھنے، طواف اور سعی کرنے کے بارے میں نکات بیان کرتے ہوئے 12 دینی کام کا جائزہ لیا ۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 12 جنوری2021 بروز  منگل ہربنس پورہ لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں حاجی کیمپ لاہور کے ڈائریکٹر اور ریجن ذمہ دار اور رکن زون نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے شرکا کو نماز کی پابندی کرنے ، ہمیشہ سچ بولنے اور گھر والوں میں مدنی چینل دیکھتے رہنے اور اس کی دعوت کو عام کرنے کی خوب کوشش کر نے کا ذہن دیتے ہوئے شرکاء میں مکتبہ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 8 جنوری 2021 ء بروز فیضان مدینہ فیصل آباد میں  ہفتہ وار تربیتی حلقہ ہوا جس میں طلباء کرام نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی الحاج قاری محمد شوکت عطاری نگران شعبہ حج و عمرہ نے حج کے ایام اور مقامات پر کلام کیا۔ (رپورٹ:رکن زون عبدالرزاق عطاری)


 پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے نگران قاری شوکت عطاری نے مجلس کے ذمہ داران کے ہمراہ منسٹری حج میں سیکشن آفیسرسہیل اختر، ڈائریکٹرسید مشاہد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ عبدالقدوس و دیگر افسران سے ملاقات کی۔

نگران مجلس  نےانہیں شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی اس موقع پر نگران مجلس نے شخصیات کو مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ کتب تحفے میں دیں۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ پاکستان کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2020ء کو کمپنی چوک راولپنڈی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ٹریول ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو الحاج احسان احمد اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران مجلس حج و عمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے ”دعا کی فضیلت“ پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو راولپنڈی میں مستقل عمرہ تربیت گاہ بنانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن ریجن عبد الوحید عطاری اور رکن زون حاجی اسد عطاری بھی موجود تھے۔


19 دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے نگران قاری شوکت عطاری نے رکنِ ریجن اسلام آباد اور رکن کابینہ کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن اسلام آباد فیز 8 میں قائم جامع مسجد ملک ریاض کے امام و خطیب قاری حبیب الرحمن مدنی صاحب سے ملاقات کی۔نگران مجلس  نےانہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اور جامع مسجد ملک ریاض میں مستقل حج و عمرہ تربیت گاہ بنانے کے حوالے سےگفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 19 دسمبر 2020ء کو کوہستان انکیو حسن ابدال میں حاجی عبد المجید S.A.M.C.Oایسوسی ایٹ کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ ہوا جس میں اہل خانہ اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس حج و عمرہ حاجی محمد شوکت عطاری نے ”رزق حلال کمانےکے فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو حرام کمائی سے بچنے کی ترغیب دلائی۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ واہ کینٹ اٹک زون میں مجلس حج و عمرہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس حج و عمرہ اٹک زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں دینی کاموں کے ساتھ ساتھ واہ کینٹ میں مستقل حج و عمرہ تربیت گاہ کے قیام پر کلام ہوا۔