گزشتہ دنوں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام راولپنڈی میں معلم عمرہ کورس کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ کے اہم ذمہ داران سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی کے ائمہ کرام نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

اس کورس میں صوبائی ذمہ دارمحمدعدنان عطاری مدنی اور شعبہ حج و عمرہ پاکستان سطح کے ذمہ دار حاجی محمد شوکت عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں عمرہ کے چند ضروری مسائل سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو ویڈیو کے ذریعہ عمرہ کے حوالے سے اہم چیزیں بتائیں۔(رپورٹ:محمد عبد الوحید عطاری شعبہ حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج وعمرہ کے زیرِ اہتمام 20اکتوبر2021ءبروزبدھ حج ڈائریکٹر لاہور حاجی کیمپ زاہد محمود کی اہلیہ کےایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں کثیر تعداد میں افسران نے شرکت کی جن میں سیشن جج فیصل آباد تنویر اکبر ، سینئر سول جج احسن محمود، سپریڈنٹ سیشن کوٹ زاہد شفیع اور ایڈیشنل رجسٹرارلاہور ہائی کورٹ شاہد شفیع شامل تھے۔

نگران ِشعبہ قاری محمد شوکت عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کےفوائد بیان کئے۔اس دوران نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمت کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر ڈائریکٹر جج نے پاکستان بھر کے حاجی کیمپس میں شعبہ حج و عمرہ (دعوتِ اسلامی)کی خدمات کو سراہا۔بعدازاں نگرانِ شعبہ نے دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج وعمرہ کے تحت صادق آباد میں 25اگست2021ءبروز بدھ نگران شعبہ حج و عمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذہ ٔکرام و طلبۂ کرام  کے درمیان حج و عمرہ کے حوالے سےتربیت کرتے ہوئے انہیں حج و عمرہ کی اہمیت بیان کی۔(رپوٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 24اگست2021ء بروز منگل رحیم یار خان میں اجتماعِ حج وعمرہ کاسلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ حج و عمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے جامعۃ المدینہ رحیم یار خان میں اساتذہ ٔکرام وطلبۂ کرام میں شعبہ کا تعارف او رحج و عمرہ کی تربیت کی اہمیت زائرین مکہ و مدینہ کی خدمت پر بیان کیاجس پر اساتذہ ٔکرام و طلبۂ کرام نے شعبے کے ذریعے حج و عمرہ کی بھر پور تربیت دینے کی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپوٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)


7اگست 2021ء  بروز ہفتہ دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیراہتمام نورانی مسجد لاہور میں یاد ِمدینہ اجتماع ہوا جس میں علاقے کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے مکہ، مدینہ اور طواف کعبہ کی فضیلت بیان کی اور حاضری مدینہ کے آداب سکھائے۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)


8اگست 2021ء  بروز اتوار دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیراہتمام واربرٹن ضلع شیخوپورہ نگیہ مسجد غلہ منڈی والی میں یادِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے مکہ، مدینہ اور طواف کعبہ کی فضیلت بیان کی اور حاضری مدینہ کے آداب سکھائے۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)


یکم اگست 2021ء سےدعوت اسلامی کے زیر اہتمام  ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا جاچکا ہے جس کے تحت ملک بھر میں پودے لگائے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں 5 اگست 2021ء کو کرم خان روڈ فتح جنگ میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا۔ شجر کاری میں اسسٹنٹ کمشنر فتح غلام مصطفٰے جٹ نے جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبہ کرام، سیاسی و سماجی کارکنان، تاجر برادری اور ذمہ داران کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری، مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)


28 اور29 جولائی  2021ء بروز جمعرا ت دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیراہتمام چک جھمرہ پنجاب میں یاد مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شر کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی نیز حج کے متعلق چند مسائل بتاتے ہوئےمدینہ منورہ میں حاضری کے فضائل بھی بیان فرمائے۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام26 جولائی 2021ء کو لیہ میں یادِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں نگران زون، شعبے کے زون ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے ”فضائل مدینہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضریِ مدینہ کے آداب بتائے۔

(رپورٹ: عبدالرزاق عطاری، رکن زون شعبہ حج و عمرہ)


شعبہ حج و عمرہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اٹک کابینہ کی جامع مسجد نور مصطفٰے میں یاد مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی ذمہ داران اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

رکن کابینہ شعبہ حج و عمرہ اٹک نے حج کے فضائل بیان کئے اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سیکھایا ۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری ، شعبہ حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)


شعبہ حج و عمرہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 جولائی2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں یاد مدینہ اجتماع ہوا جس میں رکنِ زون شعبہ حج و عمرہ حاجی محمد شفیع عطاری، نگرانِ کوٹ مومن کابینہ مولانا سیف اللہ عطاری مدنی اور جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام و طلبہ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حج کی اقسام، حج کے فرائض، حج کے ایام، حج کی شرائط اور حاضری مدینہ کے فضائل بیان کئے ۔(رپورٹ:فضیل رضا عطاری مدنی، رکنِ زون شعبہ مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 2جولائی 2021ء کو فتح جنگ پنجاب میں یادِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلام آباد شعبہ حج و عمرہ حاجی عبدالوحید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حج کی اقسام، حج کے فرائض، حج کے ایام، حج کی شرائط اور حاضری مدینہ کے فضائل بیان کئے ۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری، شعبہ حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)