دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکھر میں عمرہ معلم کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمہ مساجدسمیت فیضانِ مدینہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس شعبہ ذمہ دار حاجی قاری محمد شوکت عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتےہوئے انہیں احرام کا عملی طریقہ اور سفر کی احتیاطیں بتائیں۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:عبدالرزاق عطاری رکنِ ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15 مارچ 2022 ء  بروز منگل شعبہ حج و عمرہ دعوت اسلامی کے تحت لاڑکانہ میں عمرہ معلم تربیتی کورس منعقد کیا گیاجس میں لاڑکانہ ڈویژن کے مجلس فیضان مدینہ اورمساجد کے آئمہ کرام نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ حج و عمرہ پاکستان الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے شعبہ کا تعارف کروایا اور ”معلم کو خوش اخلاق ہونا ہیئے“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور عمرہ کا طریقہ ، احرام باندھنے کا عملی طریقہ اور اس کے علاوہ دیگر اہم احتیاطیں بیان کیں۔ اس موقع پر دیگر علماۓ اہلِ سنت اور مساجد کے امام صاحبان بھی شریک ہوئے ۔ (رپورٹ: رکن ڈویژن عبدالرزاق عطاری ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں شعبہ حج وعمرہ کے تحت  صوبائی ذمہ دار محمد عدنان مدنی اور ان کے ہمراہ دیگر ذمہ داران نے حاجی کیمپ لاہور میں دورہ کیا جہاں کیمپ کے اسٹاف اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات رمضان المبارک میں حاجی کیمپ میں افطار اجتماع کروانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر حج کو فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے رمضان المبارک میں فیضانِ مدینہ آنے کی نیت کی۔(رپورٹ: شعبہ حج وعمرہ ، کانٹینٹ: مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  پچھلے دنوں بہاولپور ڈویژن میں معلم عمرہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی مرکز فیضان ِمدینہ بہاولپور کے ائمہ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغینِ دعوتِ اسلامی صوبائی ذمہ دارمحمدعدنان عطاری مدنی اور پاکستان سطح کے ذمہ دار حاجی محمد شوکت عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں احرام باندھنے کا پریکٹیکل کرکے بتایا۔(رپورٹ:شعبہ حج وعمرہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


14 مارچ 2022 ء  بروز پیر مدنی مرکز فیضان مدینہ بھاولپور میں دعوت اسلامی کے تحت تربیتی عمرہ معلم کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں امام صاحبان نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری الحاج محمد شوکت عطاری نے آئمہ کرام کو حج وعمرہ کے بنیادی مسائل سکھائے ، احرام باندھنے کا عملی طریقہ اور دیگر اہم احتیاطیں بیان کیں ۔اس دوران رکن پنجاب شعبہ حج و عمرہ مولانا محمد عدنان مدنی نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ:رکن ڈویژن عبدالرزاق عطاری، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


گزشتہ دنوں ملتان  ڈویژن میں شعبہ حج و عمرہ کے تحت معلم عمرہ تربیتی کورس ہواجس میں ملتان ڈویژن کے آئمہ کرام اور صوبائی ذمہ دارمحمدعدنان مدنی نے شرکت کی ۔

اس تربیتی کورس میں مبلغ دعوت اسلامی پاکستان ذمہ دار شعبہ حج و عمرہ حاجی محمد شوکت عطاری نے(presentation ) کے ذریعے حج وعمرہ کے مسائل سکھائے اور ساتھ ہی پریکٹیکل کر کے بھی دکھایا ۔(رپورٹ: شعبہ حج وعمرہ ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 مارچ 2022ء بروز پیر شعبہ حج و عمرہ کے ذمہ داران نے شکارپور میں زائرینِ مکہ و مدینہ کے اسلامی بھائیوں سے اُن کے گھروں پرجاکر ملاقات کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو مکے اور مدینے کے فضائل بیان کئے نیز احرام کا عملی طریقہ و سفر کے معاملات بتاتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ وقت عبادت، ذکر و درود میں گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالرزاق عطاری رکن سکھر ڈویژن مشاورت ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے تحت 7 مارچ 2022ء بروز پیر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حاجی کیمپ سکھر کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مختلف افسران سے ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ سکھر ڈویژن مشاورت عبدالرزاق عطاری نے افسران سے زائرین مکہ مدینہ کی تربیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ حج و عمرہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام راولپنڈی میں معلم عمرہ کورس کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ کے اہم ذمہ داران سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی کے ائمہ کرام نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

اس کورس میں صوبائی ذمہ دارمحمدعدنان عطاری مدنی اور شعبہ حج و عمرہ پاکستان سطح کے ذمہ دار حاجی محمد شوکت عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں عمرہ کے چند ضروری مسائل سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کو ویڈیو کے ذریعہ عمرہ کے حوالے سے اہم چیزیں بتائیں۔(رپورٹ:محمد عبد الوحید عطاری شعبہ حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج وعمرہ کے زیرِ اہتمام 20اکتوبر2021ءبروزبدھ حج ڈائریکٹر لاہور حاجی کیمپ زاہد محمود کی اہلیہ کےایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں کثیر تعداد میں افسران نے شرکت کی جن میں سیشن جج فیصل آباد تنویر اکبر ، سینئر سول جج احسن محمود، سپریڈنٹ سیشن کوٹ زاہد شفیع اور ایڈیشنل رجسٹرارلاہور ہائی کورٹ شاہد شفیع شامل تھے۔

نگران ِشعبہ قاری محمد شوکت عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کےفوائد بیان کئے۔اس دوران نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمت کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر ڈائریکٹر جج نے پاکستان بھر کے حاجی کیمپس میں شعبہ حج و عمرہ (دعوتِ اسلامی)کی خدمات کو سراہا۔بعدازاں نگرانِ شعبہ نے دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج وعمرہ کے تحت صادق آباد میں 25اگست2021ءبروز بدھ نگران شعبہ حج و عمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذہ ٔکرام و طلبۂ کرام  کے درمیان حج و عمرہ کے حوالے سےتربیت کرتے ہوئے انہیں حج و عمرہ کی اہمیت بیان کی۔(رپوٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 24اگست2021ء بروز منگل رحیم یار خان میں اجتماعِ حج وعمرہ کاسلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ حج و عمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے جامعۃ المدینہ رحیم یار خان میں اساتذہ ٔکرام وطلبۂ کرام میں شعبہ کا تعارف او رحج و عمرہ کی تربیت کی اہمیت زائرین مکہ و مدینہ کی خدمت پر بیان کیاجس پر اساتذہ ٔکرام و طلبۂ کرام نے شعبے کے ذریعے حج و عمرہ کی بھر پور تربیت دینے کی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپوٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)