22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی جانب سے گزشتہ دنوں فتح جنگ کی
جامع مسجد انوارِ مدینہ میں عاشقانِ رسول
کی تربیت کے لئے ایک نشست کاانعقاد کیا گیا جس میں قرب وجوار کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو رمل،
استلام، طوافِ کعبہ اور احرام باندھنے کا
عملی طریقہ بتاتے ہوئے عمرے کے چند ضروری احکام بیان کئے۔
اس کے علاوہ ذمہ دارنے عاشقانِ رسول کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)