دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر انتظام گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گرین سٹی واہ کینٹ میں حج تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ نے شرکت کی۔

دورانِ نشست شعبہ حج و عمرہ کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار نےعاشقانِ رسول کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مناسک حج اور مدینہ منورہ زادھا اللہ شرفاً و تعظیماً کی حاضری کے آداب بتائے۔

آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب’’رفیق الحرمین‘‘ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ دنوں ملتان ایئر پورٹ پر عازمینِ حج کو رخصت کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عازمینِ حج سمیت ایئر پورٹ کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغ ِدعوت اسلامی و چیف حج ماسٹر ٹرینر محمد سلیم بلالی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عازمینِ حج کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی، ڈائریکٹر حج، ایئر پورٹ مینجمنٹ، چیف سکیورٹی آفیسر، ایئر بلیو اسٹیشن مینجر، ڈپٹی ایئر پورٹ مینجر، ڈپٹی چیف سیکورٹی آفیسر سمیت ایئر پورٹ آفیسرز اور حج ڈائیریکٹوریٹ کے آفیسرز موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ حج و عمرہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ہر سال کی طرح اس سال بھی گورنمنٹ حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے عازمین حج کی گورنمنٹ سطح سے حاجی کیمپ کراچی (سندھ) میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے گورنمنٹ سے منتخب و منظور شدہ مبلغین (حج ماسٹر ٹرینرز اسلامی بھائیوں) نے زائرین کی حج و عمرہ کو مناسک حج، طریقہ و معلومات سے متعلق تربیت کرنے کی سعادت حاصل کی.

اس کے علاوہ مجلس حاجی کیمپ ذمہ داران نے تربیت کے لئے آنے والوں کی خیر خواہی کرنے، انھیں معلومات فراہم کرنے، معذور وبزرگ حضرات کو وہیل چیئرز پر مسجد تک لانے/ لیجانے اور انتظامی امور میں حاجی کیمپ انتظامیہ کی بہتر انداز میں معاونت کی۔(رپورٹ:محمد تسلیم رضا خان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین ) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں حاجی کیمپ سلطان آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر حاجی کیمپ سیّد امتیاز شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار سومرو سمیت دیگر عملے سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حج ٹریننگ شیڈول سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کُتُب و رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ:تسیم رضا، کانٹینٹ:غیاث الدین )


    پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ضلع کونسل ہال اٹک میں حج تربیتی پروگرام بڑےذوق و شوق سے ہوا جس میں شہر بھر سےسرکاری و پرائیویٹ طورپر حج پر جانےوالےحجاج کرام، ان کے علاوہ تاجران اور دیگر معززین شریک ہوئے۔

پروگرام میں شریک افراد کی جدید تقاضوں کےپیشِ نظر ملٹی میڈیا پروجیکٹر اور پاورپوائنٹ سلائڈ کی مدد سےتربیت کی گئی نیز اس سال حکومت کی جانب سے’’اعتمرنا ایپ‘‘کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے تو اس حوالےسے بھی اور مناسکِ حج کےموضوع پر دعوتِ اسلامی کے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ذمہ داران اور وزارت مذہبی امور کےرجسٹرڈ ماسٹرحج ٹرینرز نے بڑے احسن انداز سے شرکا کی تربیت کی۔ جبکہ دوسری طرف دعوت اسلامی کی ذمہ دارہ لیڈی حج ٹرینر نے پردے میں موجود عورتوں کی حج پروگرام میں تربیت کی ۔ 


پچھلے دنوں کراچی (سندھ) کے مختلف بینکس کے ایریا آفسرز، بینک منیجرز اور اسسٹنٹ منیجرز نے دعوتِ اسلامی کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے ذمہ داران سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے آنے والے عاشقانِ رسول کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس سمیت مدنی چینل کا وزٹ کروایا۔

اس کے علاوہ عاشقانِ رسول کے لئے ایک میٹ اپ کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ داران نے ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعےگورنمنٹ حج اسکیم قرعہ اندازی کے لئے عازمینِ حج کے گروپس بنانے میں اُن کی معاونت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا گیا۔بعدازاں عاشقانِ رسول نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد تسلیم رضا خان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ کھوڑ سٹی میں عمرہ تربیتی کورس کا انعقاد ہوا جس میں میں رکن مجلس حج و عمرہ نے عمرے کا طریقہ بتایا اور احرام باندھنے کا پریکٹیکل کروایاجس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے تاثرأت دیئے ۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری) 


پچھلے دنوں  مدنی مرکز فیضان مدینہ اٹک میں عمرہ تربیتی کورس کا اہتمام ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے پاور پوائنٹ سلائیڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ بتایا اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب پر نگران مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن نے سنتوں بھرا بیان کیا اس اجتماع میں نگران کابینہ بھی شریک تھے۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)


گزشتہ دنوں جامع مسجد منور جان راولپنڈی روڈ فتح جنگ میں عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے عمرے کے احکام اور احرام باندھنے کا عملی طریقے کے ساتھ ساتھ مدینہ پاک کی حاضری کے آداب پر بیان کیا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)


گزشتہ دنوں جامع مسجد فیضانِ اکرامِ مصطفٰی فتح جنگ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں احرام باندھنے کا طریقہ ، عمرہ کرنے کا طریقہ  و آداب سکھائے ساتھ ہی حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت بھی کی ۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی گھیب میں عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے پاور پوائنٹ سلائیڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ بتایا اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب پر نگران مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن نے سنتوں بھرا بیان کیا اس اجتماع میں پنڈی گھیب کے نگران کابینہ اور رکن کابینہ حج و عمرہ نے بھی شرکت کی آخر میں کھڑے ہو کر سب نے صلوۃ و سلام بھی پیش کیا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ (حنفیہ مسجد) جنڈ سٹی میں دعوت اسلامی کے تحت عمرہ تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا ۔

اس کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے پاور پوائنٹ سلائیڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ بتایا اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب پر نگران مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن نے بیان کیا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ڈسٹرکٹ اٹک مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری)