24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد G11 میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیرِ اہتمام
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عازمینِ حج کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی حج کے حوالے سے تربیت و رہنمائی
کی اور انہیں دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ ڈاؤن لوڈ کروائی۔
بعدازاں
حج کرنے والے عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ’’رفیق
الحرمین‘‘ تحفے میں پیش کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ حج و
عمرہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری