24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ضلع
کونسل ہال اٹک میں حج تربیتی پروگرام بڑےذوق و شوق سے ہوا جس میں شہر بھر سےسرکاری
و پرائیویٹ طورپر حج پر جانےوالےحجاج کرام، ان کے علاوہ تاجران اور دیگر معززین شریک ہوئے۔
پروگرام میں شریک افراد کی جدید تقاضوں کےپیشِ نظر ملٹی میڈیا پروجیکٹر اور
پاورپوائنٹ سلائڈ کی مدد سےتربیت کی گئی نیز اس سال حکومت کی جانب سے’’اعتمرنا ایپ‘‘کا
استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے تو اس حوالےسے بھی اور مناسکِ حج کےموضوع پر دعوتِ
اسلامی کے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ذمہ داران اور وزارت مذہبی امور کےرجسٹرڈ ماسٹرحج ٹرینرز
نے بڑے احسن انداز سے شرکا کی تربیت کی۔ جبکہ
دوسری طرف دعوت اسلامی کی ذمہ دارہ لیڈی حج ٹرینر نے پردے میں موجود عورتوں کی حج پروگرام میں تربیت کی ۔