دعوت اسلامی  کے شعبہ حج و عمر ہ کے ز یر اہتمام 20 نومبر2022ء بروز اتوار اورنگی ٹاؤن کراچی میں نجی ٹریول ایجنسی کے تحت عمرہ تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں عمرے پر جانے والے افراد سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 100 تھی۔

مبلغ دعوت اسلامی عبد الاحد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو عمرہ کے احکام ،احرام کا عملی طریقہ اور چند اہم مسائل بتائے نیز مدینے پاک کی حاضری کے آداب بیان کئے ۔

واضح رہے کہ اس تربیتی حلقے میں کئی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی اور پردے میں رہ کر بذریعہ(LED) تربیت کا حصہ بنیں۔

اس موقع پر شعبہ حج و عمرہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا توصیف عطاری مدنی اور شعبہ حج و عمرہ کے ٹاؤن ذمہ دار مولانا زید عطاری مدنی بھی شریک تھے۔( کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام فتح جنگ میں مستقل عمرہ تربیت گاہ جامع مسجد انوارِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شرکا کو احرام باندھنے طریقہ سمیت دیگر اہم چیزیں سکھائی گئیں۔

اسی طرح فتح جنگ میں قائم دوسری مستقل عمرہ تربیت گاہ جامع مسجد فیضان اکرامِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم میں پہلی عمرہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار مبشر حسن عطاری اور تحصیل ذمہ دار مولانا دانش مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا نیز حاضری مدینہ کے آداب بھی بتائے۔(رپورٹ:شعبہ حج و عمرہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت  اسلامی کے تحت پنڈی گھیب فیضان مدینہ میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں تربیتی حلقہ ہوا جس میں شرکا کو عمرہ کے احکام ،احرام کا عملی طریقہ اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بیان کئے گئے نیز عازمین عمرہ کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی مشہور تصنیف رفیق المعتمرین پیش کی گئی۔(رپورٹ: حاجی تنویر عطاری مجلس حج و عمرہ تحصیل پنڈی گھیب، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت  فتح جنگ میں قائم جامع مسجد نورانی میں جمعہ کی نماز کے بعد عمرہ تربیتی پروگرام ہوا جس میں عمرے پر جانے والے افراد سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبشر حسن عطاری نے عمرے کے احکام اور مکے مدینے کی حاضری کے آداب بیان کئے اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا نیز عازمین عمرہ کو امیر اہل سنّت کی تصنیف رفیق المعتمرین پیش کی ۔ اس کے علاوہ دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرائی گئی اس نشست میں علمائے کرام کے ساتھ مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی کے  تحت مستقل عمرہ تربیت گاہ بمقام جامع مسجد انوار مدینہ فتح جنگ اٹک میں عمرہ تربیتی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں عمرہ پر جانے والے افراد نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے احرام باندھنے کا طریقہ، عمرہ کے احکام اور مکے مدینے کی حاضری کے آداب بیان کئے اور ریاض الجنۃ میں حاضری کے لئے استعمال ہونے والی ایپ ’’اعتمرنا‘‘ کو انسٹال کرنے اور چلانے کا طریقہ بتایا ۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرک اٹک، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کی مجلس حاجی و عمرہ کے زیر انتظام مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی گھیب میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں ہفتہ وار عمرہ تربیتی نشست  اتوار کو مغرب تا عشاء منعقد ہوئی ۔

اس میں شرکا کو عمرے کا طریقہ اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیز یہ سلسلہ ہر اتوار کو ہوتا ہے مقامی عاشقان رسول سے شرکت کی مدنی التجاء ہے۔(رپورٹ: مجلس حج و عمرہ تحصیل پنڈی گھیب ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر انتظام جامع مسجد انوار مدینہ فتح جنگ میں مستقل عمرہ تربیت گاہ قائم ہے جس میں ہر جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد عمرہ تربیتی نششت ہوتی ہے اس جمعہ کی تربیتی نششت میں عازمین عمرہ کو احرام کا طریقہ،مسائل،عمرے کے احکام اور مکے مدینے کی حاضری کے آداب سکھائےگئے۔(رپورٹ: مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان ڈائریکٹوریٹ آف حج کی جانب سے حجاج کرام کے لئے تربیتی ورکشاپ بمقام رضا ہال ملتان میں ہوئی جس میں دعوت اسلامی کے حج ماسٹر ٹرینرز اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ میں دعوت اسلامی کے حج ماسٹر ٹرینرز اور اسلامی بھائیوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: مجلس حج و عمرہ پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پاکستان کی تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں قائم  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ حج و عمرہ کے تحت حج و عمرہ کی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دورانِ نشست اسلامی بھائیوں کو احرام باندھنے کا طریقہ بتاتے ہوئے عمرہ کے بارے میں چند ضروری باتیں بیان کیا اور مکہ و مدینہ کی حاضری کے حوالے سے تربیت کی۔واضح رہے یہ تربیتی نشست پنڈی گھیب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہر اتوار بعد نمازِ مغرب تا اذانِ عشا تک جاری رہتی ہے۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16 جولائی 2022 ء کو دعوت اسلامی کے شعبے مجلس حج وعمرہ کے تحت میرج ہال ، واہ کینٹ ڈسٹرکٹ اٹک میں یادِ مدینہ اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل نگران و دیگر ذمہ داران سمیت حج سے واپس آنے والی شخصیات  نے شرکت کی ۔

اس اجتماع پاک کا آغاز کلام رحمٰن اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا اور مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز اجتماع کے اختتام پر حج سے واپس آنے والی شخصیات نے شرکاء کو دعوت اسلامی کی دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور ان کے کاموں کو خوب سراہا اور مجلس حج وعمرہ کی اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔( رپورٹ: مبشر حسن عطاری ، مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


26 جون 2022ء  بروز اتوار کمیٹی چوک راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ذمہ دار نے عازمین حج کی تربیت کی جس میں شرکا کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔

اس کے علاوہ تربیتی پروگرام میں عمرے کا طریقہ اور مناسک حج سکھائے گئے نیز مدینہ منورہ کی حاضری کے آداب بیان کئے گئے اور عازمین حج کو دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ بھی انسٹال کروائی گئی ۔ بعدازاں امیر اہل سنّت کی تصنیف رفیق الحرمین بھی تحفے میں پیش کی گئی۔

٭دوسری جانب اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری منسٹری آف ریلیجیس افیئر ڈائریکٹریٹ آف حج حاجی کیمپ اسلام آباد محمد نواز ناگرہ جو کہ حج کے سفر پر روانہ ہو چکے ہیں روانگی سے قبل ان کو دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے ذمہ دار نے احرام باندھنے کا عملی طریقہ بتایا اور ان کو دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ بھی انسٹال کروائی ۔ (رپورٹ: مبشر حسین، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21 جون 2022 ء کو مجلس حج و عمرہ ڈویژن ذمہ دار انجینئر عبدالوحید عطاری نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں افسران سے ملاقات کی اور حج وعمرہ کے حوالے سے گفتگو کی ۔

ڈویژن ذمہ دار نے اکاؤنٹ آفیسر اسد اور سابقہ اسسٹنٹ سیکریٹری وزیراعظم ہاؤس قاضی منیر کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ ، عمرے کا طریقہ اور مناسکِ حج و اسکی ادئیگی کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمت کو خوب سراہا اور اچھے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )