عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیرِ اہتما م واہ کینٹ میں ٹور آپریٹر کے آفس میں عمرہ ٹریننگ سیشن ہوا جس میں 40 کے قریب عاشقانِ رسول شریک ہوئے ۔

شعبہ حج وعمرہ ذمہ دار مبشر حسن عطاری نے شرکا کو عمرے کے احکام سیکھاتے ہوئے احرام کا عملی طریقہ اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بیان کئے نیز عازمین عمرہ کو امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی مشہور تصنیف رفیقُ المعتمرین پیش کی۔(رپوٹ :مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)