گزشتہ روز دعوتِ اسلامی  کی جانب سے فتح جنگ میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں سیکھنے سکھانے کےحلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں عمرے پر جانے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کےحلقے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مبشر حسن عطاری نے عمرے کے احکام اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بیان کئے نیز احرام باندھنے کا عملی طریقہ سیکھایا ۔ اس کے علاوہ نیکی کی د عوت پیش کرتے ہوئے شرکا کو حج و عمرہ ایپ ڈاؤن لوڈ کروائی اور مکتبۃ ُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب رفیقُ المعتمرین پیش کی ۔(رپوٹ :مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)