پچھلے دنوں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے تحت فتحِ جنگ میں قائم  مستقل عمرہ تربیت گاہ میں عمرہ زائرین کی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مبشر حسن عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نشست میں شریک اسلامی بھائیوں کو عمرے کے احکام،احرام کا عملی طریقہ اور چند اہم مسائل بتائے نیز مدینے پاک کی حاضری کے آداب بھی بیان کئے ۔

بعدازاں شرکاکو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)